لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی کارکردگی مثالی رہی،ذکر اللہ مجاہد

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی کارکردگی مثالی رہی،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد کی وفد کے ہمراہ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید سے ان کے دفتر میں ملاقات۔وفد میں سینئر قانون دان اور نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اعجاز،محمدعباس فیاض و دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں سی سی پی او لاہور کو شہر بھر میں جماعت اسلامی کی جاری کورونا ریلیف مہم سے آگاہ کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور عوام الناس سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں لاہور پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کورونا کی وبا ء پر قابو پانے کے لیے دو سرکاری محکمے سب سے زیادہ متحرک اور فعال ہو کر فرنٹ لائن سولجر ز کا کردار ادا کررہے ہیں ان میں سے ایک محکمہ صحت کا عملہ ہے جو براہ راست مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے جبکہ دوسرا پولیس کا محکمہ ہے جو متاثرین کی تعداد کم سے کم رکھنے میں حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے فعال ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -