ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل9میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل9میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا

  

لاہور(پ ر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے یو سی 09 قلعہ لکشمن سنگھ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا اورڈینگی ورکرز کی حاضری اورڈینگی لاروا کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی توجہ دیں اورڈینگی سپرے کو جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں کباڑخانوں، ٹائر شاپس، روف مارکنگ اور ڈور مارکنگ کو یقینی بنائیں اورڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں فوری تلفی کو یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -