تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا صریحاً ظلم ہے،ایوب بیگ

تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا صریحاً ظلم ہے،ایوب بیگ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مہنگائی کے دور میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا صریحاً ظلم ہے۔ یہ بات ترجمان تنظیم اسلامی مرزا ایوب بیگ نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال سے ہر بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں اضافہ ہوتا رہاہے اس لیے کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ متاثر ہوتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگرچہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اس کے باوجود حکومت کو موجودہ حالات میں عوام کی بہتری اور غربت کی شرح میں کمی کے لیے خصوصی پیکج دیناچاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ کاسمیٹکس، سگریٹ وغیرہ جیسی غیر ضروری اشیا ء پر ٹیکس میں اضافہ کی بجائے ان کی درآمد پر مکمل پابندی لگانی چاہیے تاکہ ایسی فضول چیزوں پر ملک کا زرمبادلہ ضائع نہ ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -