وزیر مذہبی امور کی پیر کبیر علی شاہ مرحوم کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت

وزیر مذہبی امور کی پیر کبیر علی شاہ مرحوم کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت

  

لاہور(فلم رپورٹر) وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے کے لئے ان کے گھرتشریف لے گئے۔انہوں نے روحانی شخصیت حضرت پیر کبیر علی شاہ، کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ساری زندگی روحانی اقدار کے فروغ کے لئے سر گرام رہے، آپ نے نقشبندی سلسلے کی ترویج اور صوفیاء کے طرز فکر کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا، آپ اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے بانی ممبران میں سے تھے،آپ کی خدمات طویل عرصہ تک یار رکھی جائیں گی۔

انہوں نے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوردعا کی کہ اللہ تعائی مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فر مائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -