الخدمت فاؤنڈیشن مستحق مریضوں کیلئے آئسو لیشن وارڈ قائم کریگی،عبدالعزیز عابد

  الخدمت فاؤنڈیشن مستحق مریضوں کیلئے آئسو لیشن وارڈ قائم کریگی،عبدالعزیز ...

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کرونا آئسو لیشن سینٹرکی تیاری کے سلسلہ میں ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں خصوصی اجلاس میں ڈاکٹر افتخار چوہدری سیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال، اکرام الحق سبحانی صدر الخدمت فاونڈیشن پنجاب، عبدالعزیزعابد صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر عبدالعزیز عابد نے کہا کہ آئسولیشن سنٹر کے قیام سے الخدمت مجبوراورمستحق اور ضرورت مند مریضوں کی ضرورت کو پورا کرے گی۔ایک ہفتہ کے اندر ائسو لیشن سینٹر کا افتتاح کیا جاے گا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے مزید کہا کہ سروسز ہسپتال کی ایمر جنسی میں آگ لگنے کا واقع افسوسناک ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں غفلت برانتے والے عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -