بجٹ میں غریب سرکاری ملازمین،غریبوں کو ریلیف نہیں دیا گیا،جاوید قصوری

بجٹ میں غریب سرکاری ملازمین،غریبوں کو ریلیف نہیں دیا گیا،جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن اور مایوس کن ہے۔ بجٹ میں غریب طبقے اور سرکاری ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ عوام حکومتی اقدامات سے بد حال ہوچکے ہیں۔ شعبہ زراعت کو فروغ دے کر پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکتا ہے۔ زراعت اور انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کے لیے ارباب اقتدارمیں وڑن کا فقدان ہے۔ وفاقی بجٹ میں بجلی کی مد میں صارفین کو دی جانے والی سبسڈی میں ۱۰۱ ارب روپے کی کمی ظلم ہے۔


کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک حکمران اپنا قبلہ درست نہیں کریں گے، اس وقت تک ملک و قوم ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتے۔ انڈیا آج تک چھوٹے بڑے باسٹھ ڈیم بنا چکا ہے۔ڈیم نہ بننے کی وجہ سے پاکستان میں بجلی بہت مہنگی عوام کو دی جا رہی ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ ماضی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ان معاہدوں میں عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور توانائی بحران کی آڑ میں کرپٹ افراد نے اپنی تجوریوں کو بھرا ہے۔ حکمرانوں سمیت کسی کو بھی عوام کے مسائل اور ان کے حل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی عوام کو مشکلات میں مبتلا کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کے منافع بخش ادارے اب قومی خزانے پر بھاری بوجھ بن چکے ہیں۔ ہر ادارے میں کرپشن اور بد عنوانی کی لمبی داستانیں دکھائی دیتیں ہیں۔آئے روز اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں۔قومی اداروں کو بہتراورفعال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان سے کالی بھیڑوں کو فی الفور نکالا جائے۔ ملک و قوم اس وقت سنگین بحران سے دوچار ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھ کر عوام میں مایوسی پھیلتی چلی جارہی ہے۔