اپوزیشن جماعتوں نے جعلی بجٹ کو مسترد کر دیا،عظمیٰ بخاری

  اپوزیشن جماعتوں نے جعلی بجٹ کو مسترد کر دیا،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسے الفاظ کا گورکھ دھندہ قراردے دیا۔ ترجمان پنجاب نے مزید کہا اپوزیشن جماعتوں نے جعلی حکومت کے جعلی بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔آئی ایم ایف زدہ بجٹ غریب عوام کامزیدخون نچوڑنے کے مترادف ہے۔عمران خان2سالوں سے اپنی اے ٹی ایمز اور فنانسر کو خوش کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ٹیکس فری بجٹ قراردینے والوں نے عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز میں دو سو گنا اضافہ کردیا ہے۔ایک شخص نے قرضوں پر خودکشی کرنے کا نعرہ لگایا لیکن 12ارب ڈالر کے قرضے لینے کے بعد بھی غیرت نہیں جاگی۔

گزشتہ سال بھی کاغذوں میں دھاندلی اور دو نمبری کی گئی۔گزشتہ سال عمران نیازی نے ڈی جی پی 3.3بتائی جو بعد میں 1.9 نکلی۔ نیازی صاحب جھوٹ اور پروپیگنڈوں سے ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی۔فلاحی منصوبوں کی مخالفت کرنے والوں نے ترقیاتی بجٹ بھی مزید کم کردیا ہے۔نیازی ٹولے کے بجٹ کو عوامی امنگوں کا ترجمان بجٹ کہنا غریب کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -