چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کیلئے فیئر پرائس شاپس قائم کرنیکا فیصلہ

    چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کیلئے فیئر پرائس شاپس قائم کرنیکا فیصلہ

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں چینی کی 70 روپے فروخت کے لیے فیئر پرائس شاپس قائم کر دی ہیں۔حمید برادرز سمن آباد موڑ، علی کریانہ سٹور ایل او ایس روڑ، اظہر شفیع ایل او ایس روڑ، صوبیدار سٹور گلشن راوی، صدیق سٹور یتیم خانہ پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہر بھر میں 200 فیئر پرائس شاپس پر چینی 70 روپے فی کلو فروخت کی جا ئے گی دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف نیو گارڈن ٹاؤن میں کارروائیوں کے دوران دو افراد محمد وسیم اور محمد اسلم نے دو گھروں میں چینی کو ذخیرہ کیا ہوا تھا۔چینی کی بوریاں A133 احمد بلاک گارڈن ٹاؤن اور 49 C احمد بلاک گارڈن ٹاؤن کے گھروں میں ذخیرہ کی گئی تھیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد اشرف جنجوعہ کو ذخیرہ اندوزی کی خفیہ اطلاع ملی جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔دونوں ملزمان محمد وسیم اور محمد اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے صدر بازار کا دورہ کیا۔03 سٹوروں کو اوورچارجنگ اور ریٹ لسٹ نمایاں نہ کرنے پر40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -