آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی طرف سے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

  آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی طرف سے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور نجی صنعتی، تجارتی و بینکوں میں تعینات ملازمین کی اْجرتوں و پنشنوں میں کم ازکم 25% فیصد اضافہ کریں تاکہ وہ مہنگائی کے اس دور میں اپنی زندگی اچھے طریقے سے بسر کر سکیں یہ مطالبات آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن (رجسٹرڈ) کے ہنگامی اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے کئے گئے اجلاس میں بزرگ مزدور راہنماء خورشید احمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، چوہدری محمد انور، اکبر علی خان، اْسامہ طارق، نیاز خان، خوشی محمد کھوکھر،صلاح الدین ایوبی ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن نے خطاب کیا-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -