بجٹ میں تعلیم،صحت جیسے اہم شعبوں کو نظر انداز کیا گیا،سیف الملوک کھوکھر
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و ممبر صو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے وفاقی بجٹ کوعوام دشمن بجٹ قرار دیا ہے اور اسے مسترد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نااہل حکو مت نے لو لا لنگڑا بجٹ پیش کر کے اپنی نا اہلی کو چھپا نے کی نا کا م کو شش کی ہے۔انہو ں نے کہا کہ بجٹ میں اہم شعبو ں تعلیم،صحت، صنعت اور زراعت کو یکسر نظراندا ز کرنا اس با ت کی غما زی ہے کہ مو جو دہ حکو مت ایک متوازن بجٹ پیش کر نے کی اہلیت سے یکسر محروم ہے۔ایک طرف نئے ٹیکس نہ لگا نے کا ڈارا مہ تو دوسری طرف پرا نے ٹیکسز میں اضا فہ کر کے عوام کو بے وقوف بنا نے کی کو شش کی کئی گئی ہے۔جھو ٹ اور پرو پیگینڈا زدہ بجٹ کسی صورت قبو ل نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ بجٹ اصل میں عوام دشمن بجٹ ہے جس میں عوا می فلاح وبہبو د کے منصو بو ں کو نظر اندا ز کیا گیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ قرار دینے والے کس منہ سے اسے ٹیکس فری کہہ رہے ہیں خدا را نیا زی حکو مت اب بے بس اور معصوم عوام کے جذبا ت سے کھیلنا بند کر ے۔ انہو ں نے کہا کہ جب سے یہ حکو مت اقتدا ر میں آ ئی ہے اس نے عوام کی زندگیا ں دو بھر کر دیں ہیں مہنگا ئی کی چکی میں پسی عوام ایک وقت کی روٹی کھا نے سے قاصر ہے اوپر سے اس نئے بجٹ نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت نے کرپشن کا با زار گرم کر رکھا ہے اور مزدور طبقہ خودکشیا ں کر رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم مو جو دہ بجٹ کو مسترد کر تے ہیں۔۔۔۔