حکومت نے معاشی استحکام کیلئے بہترین بجٹ پیش کیا، ہمایوں اختر

حکومت نے معاشی استحکام کیلئے بہترین بجٹ پیش کیا، ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے یاسبز باغ دکھانے کی بجائے آئندہ مالی سال کیلئے حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کیا ہے،چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں کی اکثریت نے موجودہ مشکل حالات میں وفاقی بجٹ کو حکومت کی بہترین کاوش قرار دیا ہے،امید ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی آئے گی جس سے مینو فیکچرننگ کا شعبہ ترقی کرے گا اورہماری جی ڈی پی گروتھ بڑھے گی، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 70ارب اور ٹڈی دل کیلئے10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ہیلتھ انفر اسٹر اکچر پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پارٹی رہنماؤں اور صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ہر وہ اقدام اٹھایا ہے جس سے ہماری معیشت کو سہارا مل سکے اور قوی امید ہے کہ یہ بجٹ مثبت پیشرفت کرنے کیلئے ٹول ثابت ہوگا۔


۔ اس وقت ملک کو جو معاشی حالات درپیش ہیں ہم نے اس میں حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کیا ہے۔ کسی شعبے پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ رعایتیں دی گئی ہیں، پر تعیش اشیاء کا مہنگا ہونا ملک کے مفاد میں ہے جس سے ہمارا امپورٹ بل کم ہوگا۔