ہسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں،سجاد نذیر

  ہسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں،سجاد نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے لاہور کے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں آگ لگنے کے واقعہ سے قیمتی انسانی جان کے ضائع ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے پنجاب میں شعبہ صحت پہلے ہی آخری سانسوں پر چل رہا ہے۔

اور اس کے بعد آگ لگنے کے واقعات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ یاسمین راشد کے بس کی بات نہیں ہے کہ وہ شعبہ صحت میں کوئی بہتری لا سکے۔انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تب سے ہی لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے شعبہ صحت کا پی ٹی آئی نے بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اس وقت سب سے برا حال ہی اس شعبے کا ہے یاسمین راشد بتائیں کہ پنجاب میں جو اربوں روپے صحت کے لئے رکھے گئے وہ کہاں خرچ کئے گئے سروسز ہسپتال میں اس سے پہلے بھی آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ہمارے صوبے کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی حالت زار بتاتی ہے کہ یہاں کی قابض حکومت کتنی سمجھدار حکومت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -