پٹرول قلت کے باعث عوام سخت اذیت سے دوچار ہیں،عزیز الرحمن چن

پٹرول قلت کے باعث عوام سخت اذیت سے دوچار ہیں،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول کی قلت کے باعث عوام کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ جبکہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کیلئے مافیا سرگرم نظر آرہا ہے۔ کئی علاقوں میں بلیک میں پٹرول 150 روپے لٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بحرانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہر نئے دن کا سورج نیا بحران لے کر طلوح ہوتا ہے نئے پاکستان والوں نے نئے نئے بحران ملک میں پیدا کئے ہیں جن سے پریشان عوام حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -