اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر تحفظات

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر تحفظات

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی، لاہور نے ایچ ای سی اور حکومت کی جانب سے پی ایچ ڈی کی داخلہ پالیسی میں تبدیلی اور یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اے ایس اے جی سی یو، لاہور کے صدر ڈاکٹر عاطف شہباز نے ان دونوں اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ای سی اور حکومت کی یہ ناروا پالیسیاں نہ صرف اساتذہ اور طالب علموں میں مایوسی کا باعث بنیں گی۔

بلکہ ان سے بنیادی تعلیمی ڈھانچے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں پنجاب گورنمنٹ سے بھرپور استدعا کی جاتی ہے کہ وہ صوبائی بجٹ میں یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے اور پہلے کی طرح انہیں ٹیکس میں بھی چھوٹ فراہم کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -