بجٹ میں غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی،اشرف بھٹی

بجٹ میں غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بجٹ کو مسترد کردیا ہے کیونکہ اس بجٹ میں صرف اشرافیہ کو ہی سپورٹ کیا گیا ہے جبکہ غریبوں کی کمر توڑ کررکھ دی گئی ہے ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے مگر ہمارے اس مطالبے کی طرف حکومت نے کوئی توجہ ہی نہیں دی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ حکومت کی طرح صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پندرہ فیصد تک اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کیلئے کوئی جامعہ پروگرام نہیں دیا گیاجب یہ کہا جاتا ہے کہ کرونا وائرس ایک سال تک ساتھ رہے گا تو پھر بجٹ کا ایک بڑا حصہ کرونا کے حوالے سے مختص ہونا چاہئے تھاملک میں ترقی کی شرح منفی ہو چکی ہے اس حوالے سے حکومتی دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مشتمل ہیں۔ ایسے ماحول میں صنعتی ترقی کیلئے جو معاشی فضا قائم کرنے کی ضرورت تھی حکومت اس میں بڑی طرح ناکام ہوچکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -