مدارس کے لیے 5ارب روپے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں،عطاء المنان بخاری

مدارس کے لیے 5ارب روپے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں،عطاء المنان بخاری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)رابطۃ المدارس الحرار پاکستان کے مسؤل سید عطاء المنان بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں مختص مدارس کے لیے 5ارب روپے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور اس بابت وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت اور جمیعت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کے فیصلے اور مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہیں بجٹ پر اپنے بیان اور تبصرے میں انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام اور غریبوں کا نہیں سرمایا کاروں اور سرمایا داروں کا ہے۔

بجٹ میں دینی مدارس کی اصلاحات کے لیے جو اتنی بڑی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے وہ در اصل دینی مدارس کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے جسکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتاانہوں نے تنظیمات مدارس دینیہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرز پر بجٹ میں دی گئی اس رقم کو مسترد کرنے کا باضابطہ اعلان کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -