جنرل ہسپتال کے چیف سینٹری انسپکٹر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

جنرل ہسپتال کے چیف سینٹری انسپکٹر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

  

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال کے چیف سینٹر ی انسپکٹر طارق محمود خان کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا مستحق افراد کو اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور صحت یاب ہونے کے بعد دفتری امور میں اپنے فرائض کی انجام دہی شروع بھی کر دی۔

۔ چیف سینٹری انسپیکر طارق محمود خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بہت خطرنا ک وائرس ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری ان مشکل حالات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائے تاکہ اس وائرس پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔ طارق محمود خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بیماری اور صحت یابی دونوں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لیکن اس وائرس سے گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور صحت کا شعبہ بہترین اقدامات کر رہا ہے لیکن عوام کو بھی حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -