چینی انکوائری کمیشن، گنے کے کاشتکاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

چینی انکوائری کمیشن، گنے کے کاشتکاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  

اسلام آباد (این این آئی)چینی انکوائری کمیشن، گنے کے کاشتکاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔رحیم یار خان سے گنے کا کاشتکار احسن عابد رئیس چینی انکوائری کمیشن کیس میں فریق بن گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ گنے کے کاشتکار اور شوگر مافیا کے متاثرین کو بھی سنا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ شوگر ملز مالکان کے ساتھ ہمیں بھی سنے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کیس پر حکم نامہ جاری کر رکھا ہے۔

چینی انکوائری

مزید :

صفحہ آخر -