ممتاز محقق اور ماہر تعلیم پروفیسر مظہر محمود شیرانی انتقال کر گئے

  ممتاز محقق اور ماہر تعلیم پروفیسر مظہر محمود شیرانی انتقال کر گئے

  

لاہور (آئی این پی) ملک کے ممتاز محقق، خاکہ نگار، ماہر تعلیم اور فارسی کے پروفیسر ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی 85 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔پروفیسر ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی 9 اکتوبر 1935 کو شیرانی آباد ضلع ناگور ریاست جودھ پور میں پیدا ہوئے۔ وہ اردو کے معروف محقق پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی کے پوتے اور نامور رومانوی شاعر اختر شیرانی کے صاحبزادے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی لاہور سے ایم اے تاریخ اور ایم اے فارسی کی ڈگریاں حاصل کر کے شعبہ تعلیم سے منسلک ہوئے۔ انہوں نے فارسی کے استاد کے طور پر شہرت پائی۔ ڈاکٹر مظہر محمود نے حافظ محمود خان شیرانی کی علمی و ادبی خدمات پر مقالہ لکھا اور اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد خاکہ نگاری کی طرف بھی توجہ دی اور 4 مجموعے بعنوان کہاں گئے وہ لوگ، کہاں سے لاؤں انہیں،جانے کہاں بکھر گئے اوربے نشانوں کا نشاں کے نام سے لکھے۔علاوہ ازیں ان کے تحقیقی مقالات کی تعداد 50 سے زائد ہے۔

مظہر محمود انتقال

مزید :

صفحہ آخر -