ایم این اے محسن شاہنواز کو نیب طلبی کانوٹس

ایم این اے محسن شاہنواز کو نیب طلبی کانوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو نیب نے بلاوا بھیج دیا۔ قومی احتساب بیورو نے لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 16 جون کو طلب کر لیا۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری نوٹس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے لیگی ایم این اے سے ان کے اثاثہ جات، اپنے اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محسن شاہنواز رانجھا 16 جون کو نیب لاہور آفس میں پیش ہوں۔
نیب طلبی

مزید :

صفحہ آخر -