سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،ہر طرف دھواں،مریضوں کی چیخ و پکار

سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،ہر طرف دھواں،مریضوں کی چیخ و پکار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی اور پوری ایمرجنسی میں دھواں بھر گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں اور شہریوں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے مریضوں کو باہر نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے آئی سی یو کے بیک سائیڈ پر سٹریلائزیشن یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایمرجنسی وارڈ میں دھواں بھر گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو 11 بج کر 22 منٹ پہ فائر کال موصول ہوئی اس موقع ریسکیو کی 5 فائر وہیکل اور 40 ریسکیور نے فائر آپریشن میں حصہ لیا جس میں آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے آپریشن کو لیڈ کیا۔ واقعہ میں کوئی زخمی اور ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، آگ پر مکمل قابو لیا گیا۔

ایمرجنسی آگ

مزید :

صفحہ آخر -