الحمراء کا419نوجوان آرٹسٹوں کے کام کو اکٹھا کرنا احسن اقدام

الحمراء کا419نوجوان آرٹسٹوں کے کام کو اکٹھا کرنا احسن اقدام

  

لاہور(فلم رپورٹر) موجودہ حالات میں اس عالمی نوعیت کی نمائش کو پبلک کے لئے آن لائن پیش کرنا کسی عظیم کارنامہ سے کم نہ ہے،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 419نوجوان آرٹسٹوں کے کام کو اکٹھا کرنا،اسے الحمراء گیلری میں سجانا،اسکے ورچوئل ٹور کا بدوبست کرنا فنون لطیفہ کی ترقی میں ایک احسن قدم ہے،الحمرا کی یہ کاوش فن کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے گی اایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے نے بتایا کہ اس نمائش کا نوجوان سال بھر انتظار کرتے ہیں اگر یہ نمائش نہ لگائی جاتی تو ان نوجوانوں کی حوصلہ شکنی ہوتی جو کہ ایک بہت بڑا نقصان تھا،اس نمائش میں کورڈ۔19کی صورتحال کے پیش نظر نمائش کو آن لائن لوگوں کے لئے الحمر ا آرٹس کونسل کی ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے جہاں سے اسے کوئی بھی گھر بیٹھے دیکھ سکے گا،اگر کسی کو کوئی پینٹنگ پسند آتی ہے تو اس کے لئے اس پینٹنگ کو خریدنے میں مدد دے جائے گی،جو لوگ آرٹ سے محبت کرتے ہیں انکے لئے گھر بیٹھے یہ احسن موقع فراہم کرنا بلاشبہ لوگوں کے اعلی ذوق کی تسکین ہوگا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے کا کہنا ہے کہ کہا کہ کسی بھی معاشرے میں آرٹ کا فروغ ایک وژن کے مرہون منت ہوتا ہے،سو صوبہ پنجاب میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے ثقافت کے ترویج میں جو وژن دیا ہے وہ میں سمجھتی ہوں کہ قابل تعریف ہے،ان میں وہ تمام خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں جو کسی بھی معاشرہ کو درست سمت دینے کے لئے مطلوب ہوتی ہیں،یہی وجہ ہے ہمارے ہاں فن اور فنکار کی فلاح وبہبود کے پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہیں او ر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید :

کلچر -