بجٹ میں نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا، زلفی بخاری

  بجٹ میں نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا، زلفی بخاری

  

اسلام آباد (آئی این پی) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ میں نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا جبکہ کاروبار دوست بجٹ دے کرروزگار کے مواقع پیداکرنیکی راہ ہموار ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ٹیکس فری بجٹ دیا، نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا گیا۔زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ سماجی تحفظ کیلییاحساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا، کورونا وباسے نمٹنے کیلئے شعبہ صحت کا بجٹ بڑھایا، تعمیراتی صنعت پرریلیف دیکرسستے رہائشی منصوبے کابجٹ مختص کیا گیا، کاروباردوست بجٹ دیکرروزگار کے مواقع پیداکرنیکی راہ ہموار ہوئی۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -