لوگوں نے غیبت کے معانی سچ بولنے میں بدل دئیے، عمران اشرف

لوگوں نے غیبت کے معانی سچ بولنے میں بدل دئیے، عمران اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکار عمران اشرف نے کہا کہ بعض اوقات ہم غیبت کرنے کو بھی سچ بولنا سمجھتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہم لوگوں نے غیبت کے معانی سچ بولنے میں بدل دئیے ہیں جو سراسر غلط ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 3دن تک کسی کی برائی نہ کریں تو ان کو دل اور ذہن کا بوجھ ہلکا محسوس ہوگا۔
عمران اشرف ڈرامہ سیریل ”کہیں دیب جلے“ میں اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جسے کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

مزید :

کلچر -