ڈرامہ سیریل ”زیبائش“ کے پہلے ٹیزر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ڈرامہ سیریل ”زیبائش“ کے پہلے ٹیزر کی سوشل میڈیا پر دھوم

  

لاہور(فلم رپورٹر)مومنہ اینڈدرید پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے نئے ڈرامہ سیریل ”زیبائش“ نے اپنے پہلے ٹیزر کی ریلیز کے بعد ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے اور شائقین سیریل دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آنے لگے ہیں۔”زیبائش“ کی سنسنی خیز کہانی انسانی فطرت کی پیچیدگیوں عدم تحفظ اور خود غرضی پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس ڈرامے کے ذریعے کامیاب ہونے والوں کو اس کامیابی کی راہ میں پیش آنے والے چیلنجوں اور کامیابی کیلئے ادا کی جانے والی اس قیمت کو اُجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح سے یہ کامیابی اس کے قریبی لوگوں کو اس کیلئے خطرہ بنادیتی ہے شائقین ڈرامہ کے منظر عام پر آنے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اور ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امید ہے ہماری توقعات پر پورا اترے گا۔

مزید :

کلچر -