ماڈل واداکار عبیر نے فٹنس کلب کا افتتاح کر دیا

ماڈل واداکار عبیر نے فٹنس کلب کا افتتاح کر دیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل واداکار عبیر نے فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیات اور دوستوں کی بھرپور فرمائش پر فٹنس کلب کا افتتاح کر دیا جس میں لیڈیز اینڈ جینٹس کیلئے صبح و شام فٹنس کلاسزکا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں تربیت یافتہ ماہر ٹرینراور جدید مشنری کیساتھ ساتھ دور حاضرکی تمام ضروریات زندگی کا خصوصی خیال رکھا گیا افتتاحی تقریب میں فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیات اور ماڈل و اداکار عبیرکے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے خصوصی شرکت کی اوراس اہم کامیابی پرعبیرکومبارکباد پیش کی۔ تقریب میں سماجی فاصلہ برقراراور ہاتھوں کو سینٹی ٹائزکرنے سمیت چہرے پر ماسک کا استعمال یقینی بنایا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ماڈل و اداکار عبیر نے کہا کہ شوبز اورفیشن انڈسٹری میں جسمانی فٹنس اور باڈی لینگویج کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے، اسلئے اداکار وماڈلزکو تمام تر مصروفیات کے باوجود اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ اورہالی ووڈ کے نمایاں ستارے تمام تر مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنی فٹنس برقرار رکھتے ہوئے انڈسٹری کی ڈیمانڈ بنے رہتے ہیں۔ میں نے اپنی فٹنس کلب کیلئے جو ٹرینر مقررکئے ہیں وہ نہ صرف تربیت یافتہ ہیں بلکہ انڈسٹری کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں اوریہی وجہ ہے کہ میں نے انہیں معاوضے کی پرواہ کئے بغیرکلب کیلئے منتخب کیا، میں اپنے دوستوں اورچاہنے والوں کا شکر گزار ہوں جو میری اور فٹنس کلب کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

مزید :

کلچر -