پنجاب، کورونا کے 233،خیبر پختونخوا میں 85 مریض وینٹی لیٹر پر موجود
اسلام آباد(آئی ین پی) این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 9276 بیڈز، 3500 آکسیجن بیڈز، 387 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،پنجاب میں کورونا کے 233 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔ سندھ میں 8274 بیڈز، 739 آکسیجن بیڈز، 368 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،سندھ میں کورونا کے 83 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔گلگت میں کورونا کا ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے 85 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 18 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
وینٹی لیٹر