کراچی طیارہ حادثہ،غیر جانبدارانہ تحقیقات،جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

کراچی طیارہ حادثہ،غیر جانبدارانہ تحقیقات،جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) کراچی طیارہ حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اس بابت جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، یہ درخواست ارسلان رضا نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں سیکرٹری ہوابازی، ڈائریکٹر سول ایوی ایشن، ڈائریکٹر ایئر ٹریفک کنٹرول،پی آئی اے، ایئر بلیو، شاہین ایئر لائنز، ایاٹا، پالپا، ایئر کرافٹ انوسٹی کشن بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ آئین میں تمام شہریوں کے بنیادی حقوق اور زندگی کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے، پاکستان میں گزشتہ 50برسوں میں طیاروں کے 20حادثات میں 1 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔سول ایوی ایشن طیاروں کے پرواز بھرنے سے قبل ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں بھی ناکام ہو چکی ہے، کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والا بورڈ سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے زیر اثر ہے،ایسے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کی توقع نہیں کی جا سکتی، پائلٹس نے بھی اسی خدشے کا اظہار کیا ہے کہ تمام ملبہ کراچی طیارہ حادثے کے پائلٹ پر ڈالنے کی کوشش کی جائے گی، طیارے بنانے والی کمپنی مکمل رپورٹ تیارکرنے میں 2 سے 3 برس کا وقت لے گی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی جلد رپورٹ منگوانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرے گی،عدالت سے استدعاہے کہ کراچی طیارہ حادثے کی جلد اورغیر جانبدار تحقیقات کروانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے اورجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کے خلاف فوجداری مقدمات چلانے اور متاثرہ خاندانوں کومعاوضہ دینے اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف ایئر پورٹس کے ارد گرد زمین پر قبضے اور بلندو بالا عمارات تعمیر کروانے پر بھی کارروائی کاحکم دیاجائے جبکہ درخواست کے حتمی فیصلے تک کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے والے بورڈ کو کام کرنے سے روکا جائے۔
طیارہ حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -