ایم ڈی سوئی نادرن کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  ایم ڈی سوئی نادرن کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز عامر طفیل کی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،یہ درخواست شہری مدثر نے دائر کی ہے جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سوئی گیس، ایم ڈی سوئی گیس اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ محکمہ سوئی گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2019ء میں عامر طفیل کو 90 روز کیلئے قائم مقام ایم ڈی کی ذمہ داری سونپی تھی اور 3.3 ملین روپے کی اووربلنگ کے الزامات کے تحت عامر طفیل کو قائم مقام ایم ڈی کے عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا، 3 اکتوبر 2019 ء کو پھر سے عامر طفیل کو ایم ڈی کے عہدے پر تعینات کر دیا، تعیناتی اخبار میں اشتہار دئے بغیر کی گئی ہے۔ عہدے پر کام کرنے سے روکا جائے۔

ایم ڈی

مزید :

صفحہ آخر -