فلپائنی خاتون کااپنانام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

  فلپائنی خاتون کااپنانام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں فلپائنی خاتون نے اپنانام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے درخواست دائر کر دی،درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار فلپانئی خاتون پیچے کارپنا میلان عرف عائشہ انیل کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بچہ حوالگی کیس میں 2018ء میں درخواست گزار اور بیٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دیا تھا، عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد شوہر انیل پاشا سے اس کی صلح ہو گئی۔ فلپائنی حکومت پاکستان میں موجود شہریوں کی واپسی کے لئے انتظامات کررہی ہے، عدالت عالیہ کے حکم پر اس کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث بیرون ملک نہیں جا سکتی۔نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیا جائے۔
فلپائنی خاتون

مزید :

صفحہ آخر -