احتساب عدالت،آشیانہ ریفرنس گواہوں کے بیانات پر بحث کیلئے وکلاء طلب

  احتساب عدالت،آشیانہ ریفرنس گواہوں کے بیانات پر بحث کیلئے وکلاء طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے خلاف گواہوں کے بیانات پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے، عدالت نے اپنے حکم نامے میں قرار دیاکہ آئندہ میاں شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوی اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیاہے،عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ لاہور بار کی ہڑتال کے باعث جرح نہیں ہوسکی،وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی،میاں شہباز شریف اور دیگر ملزمان کے وکلاء کی استدعا کو منظور کیا جاتا ہے،میاں شہباز شریف اور دیگر کے خلاف شہادت قلمبند کروانے والے گواہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں،میاں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے وکلاء گواہوں پر اپنی بحث مکمل کریں آشیانہ ریفرنس پر مزیدسماعت 16 جون ہوگی۔

آشیانہ ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -