ضمانتی مچلکوں پر دستخط،شہباز شریف کی عدالتی نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا

  ضمانتی مچلکوں پر دستخط،شہباز شریف کی عدالتی نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں میاں شہباز شریف نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کروانے کے لئے لاہورہائی کورٹ کا نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی،میاں شہباز شریف نے اپنے وکیل امجدپرویز کی وساطت سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کویہ درخواست جمع کروا ئی ہے، درخواست گزار میاں شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت عالیہ نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں میاں شہباز شریف کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے، میاں شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جا چکے ہیں مگر ان پر میاں شہباز شریف کے دستخط ہونا باقی ہیں، 11 جون کو شہباز شریف نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کے لئے لاہورہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا مگر وہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پیش نہیں ہو سکے۔دستخط ان کے گھر سے کروانے کے لئے ہائیکورٹ کے افسر کو مقرر کیا جائے۔

ضمانت،دستخط

مزید :

صفحہ آخر -