بلوچستان 29،خیبرپختونخوا 9،پنجاب 3،سندھ کے 4اضلاع میں ٹڈی دل موجود

  بلوچستان 29،خیبرپختونخوا 9،پنجاب 3،سندھ کے 4اضلاع میں ٹڈی دل موجود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے 45 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 29، خیبر پختونخواہ کے 9، پنجاب کے 3 اور سندھ کے 4 اضلاع ٹڈی دل سے متاثرہیں،بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہیں،کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع متاثر ہیں،سندھ میں خیر پور، سانگھڑ، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے۔پنجاب میں اٹک، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی ڈل کی رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب میں 30 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے ہوا،سندھ میں گذشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔قلعہ عبداللہ میں 300 ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی اسپرے کیا گیا۔
ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -