پیپلز پارٹی پنجاب نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا

  پیپلز پارٹی پنجاب نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ‘ جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری منظور احمد‘ سنیئر نائب صدر پنجاب چودھری محمد اسلم گل‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب عثمان سلیم ملک اور اقلیتی رہنما پیپلز پارٹی ایڈون سہوترا نے وفاقی بجٹ کو ایک عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے اس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس سال قرضوں کی واپسی میں ریلیف ملا ہے اس ریلیف کو عوام اور تنخواہ دار طبقے کی سطح پر منتقل کیا جانا چاہئے تھا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں عالمی اقتصادی بحران' دہشت گردی کے خلاف جنگ ' سیلاب اور زلزلوں کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے کے باوجود سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا۔ ہر سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا رہااس وقت افسوسناک صورت حال یہ ہے کہ ملک میں بتدریج مہنگائی بے روزگاری، غربت اور قصاد بازاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بجٹ میں امیروں پر ٹیکس نہیں لگائے گئے صرف غریبوں پر بوجھ ڈالا گیا ہے۔یہ ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ خسارے کا بجٹ ہے اس خسارے کو حکومت کرونا کے دنوں میں کیسے پورا کر سکے گی۔

پیپلز پارٹی پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -