وفاقی بجٹ مثبت،2015-16والی بہاریں لوٹ آئیں گی:بلڈرز،ڈویلپرز

  وفاقی بجٹ مثبت،2015-16والی بہاریں لوٹ آئیں گی:بلڈرز،ڈویلپرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) رئیل اسٹیٹ سیکٹر، بلڈرز اور ڈویلپرز نے وفاقی بجٹ 2020ء کو مثبت قرار دے دیا،صوبوں کے بجٹ پر نظر ہے۔ یکم جولائی کے بعد 16۔2015 والی بہاریں لوٹ آئیں گی۔دنیا بھر سے سرمایہ آئے گاکنسٹریکشن کے شعبہ میں کام کے آغاز سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا چھوٹے گھروں کے لیے گین ٹیکس سے استشنیٰ اور کیپٹل گین ٹیکس کی شرح اور مدت 8 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے سے پراپرٹی کی خرید وفروخت میں اضافہ ہو گا۔ ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے لیے آسانیاں خوش آئند ہیں صوبے اپنے بجٹ میں FBR اور DC ریٹس کم کرنے کا وعدہ پورا کریں اور سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد فکس کرنے کا بھی اعلان کریں۔ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے اور فکس ٹیکس پراپرٹی بحران کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابو بکر بھٹی سابق صدر میاں طلعت احمد،میجر رفیق حسرت،سیکرٹری میاں شاہد محمود سابق سیکرٹری ڈاکڑ خالد چوہدری،سابق سیکرٹری حاجی زاہد حسین، سابق سیکرٹری اطلاعات میاں نواز سابق سیکرٹری،چوہدری مقرب وڑائچ، آدم جی گروپ کے شاہد اقبال بحریہ ٹاؤن کے میاں اطہر IBLگروپ کے چیئرمین میجر سعید راجپوت، سابق صدر ڈی ایچ اے میجر وسیم انور چوہدری غنی مارکیٹنگ کے نواز غنی سابق نائب صدر DHAحاجی لطیف چوہدری ملٹری گروپ کے اظہر جی ایم اعوان این زیڈ مارکیٹنگ کے ملک نصیراحمد، MHA گروپ کے چیئرمین افتخار حسین گورایہ،عمراسٹیٹ کے چوہدری اکبر باجوہ اسٹیٹ کے گوہر سعید باجوہ،ھاٹ لائن کے احسان چوہدری کا وفاقی بجٹ پر ردعمل ڈی ایچ اے کے وائس چیئرمین عرفان میوکا وفاقی بجٹ 2020ء پر رد عمل۔
ڈویلپرز

مزید :

صفحہ آخر -