ایشیاء کپ میزبانی تبادلہ: فیصلہ اے سی سی پرمنحصر

ایشیاء کپ میزبانی تبادلہ: فیصلہ اے سی سی پرمنحصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز ایشیا کپ کی میزبانی کے تبادلے پر رضامند ہو گئے ہیں جس کے تحت سری لنکا رواں برس پاکستان کے بجائے ایشیا کپ کی میزبانی کریگا جبکہ اس کے جواب میں 2022 میں ملنے والی میزبانی پاکستان کے حوالے کر دے گا مگر اس حوالے سے فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) کی ایگزیکٹو کونسل پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جلد ہی کوئی فیصلہ کرلیاجائے گا پاک سری لنکا کرکٹ بورڈز اس حوالے سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اس حوالے دونوں بورڈز نے رضامندی کا بھی اظہار کردیا ہے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 9 جون کو ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کی ٹیلی کانفرنس کے دوران اس بارے میں بات چیت ہو چکی ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ حکام کو میزبانی کے سال تبدیل کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم اس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائیگا کیونکہ اے سی سی کی ایگزیکٹو کونسل ہی اس فیصلے کی منظوری دے سکتی ہے۔