عرفان محسود نے زیادہ پش اپس لگانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

عرفان محسود نے زیادہ پش اپس لگانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

  

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے زیادہ پش اپس لگانے کا امریکی شہری کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔عالمی ریکارڈ توڑنے والے جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگائے۔عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگا کر امریکی شہری ہولڈر رون کوپر کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے ایک منٹ میں 40 پونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس لگائے تھے۔خیال رہے کہ عرفان محسود متعدد بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پْرعزم ہیں ان کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اور اسی طرح سے میں مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا جب بھی کوئی ریکارڈ توڑتا ہوں تو پوری قوم کی جانب سے بہت زیادہ پیار ملتا ہے جس سے حوصلہ مزید بلند ہوجاتا ہے اور مزید کامیابیاں سمیٹنا بھی آسان ہوجاتا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -