احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کا آغا ز کیا جائے، رابعہ قدیر

احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کا آغا ز کیا جائے، رابعہ قدیر

  

  

لاہور(افضل افتخار) قومی ہاکی ویمن ٹیم کی کھلاڑی رابعہ قدیر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں بھی جلد ہی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز نہایت احتیاطی تدابیر کے ساتھ کردیا جائے گا اور اس کے لئے حکومت ایک جامع پلاننگ کرے گی انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے اور اس وائرس نے کھیل اور کھلاڑیوں کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس وباء کے ساتھ ہی کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز کردیاجائے اور اس کیلئے نئے قوانین بھی بنانے پڑے تو بنائیں جائیں اس وقت ہر طرف مایوسی کاعالم ہے ہمیں اس موقع پر بہت ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویمن ہاکی کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے میں نے ہاکی کا کھیل پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے شروع کیا تھا اور مجھے اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ اب تک جتنی بھی ہاکی کھیلی ہے عمدہ پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی میری یہ ہی کوشش ہوگی کہ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اور پاکستان کا نام روشن کروں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وباء کوپھیلنے سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اس کو سنجیدگی سے لیں حکومت کے اس حوالے سے اقدامات بلاشبہ بہت اچھے ہیں ہم سب کو اس پر مکمل طور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح سے ہم اس وباء سے بچ سکتے ہیں گھر میں رہ کر پریکٹس میں مصروف ہوں تاکہ جب واپسی ہو تو اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -