ایکٹیمرا انجکشن کی قلت،وزارت صحت کامنافع خوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

ایکٹیمرا انجکشن کی قلت،وزارت صحت کامنافع خوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کے مریضوں کے استعمال ہونے والے انجکشن کی قلت اور زیادہ نرخ کی وصولی پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا اور کہا کہ زائد قیمت پر ادویہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،کورونا میں مبتلا شدید بیمار مریضوں کیلئے ٹوسیلیزوماب (ایکٹیمرا) انجکشن11952فی وایل منظورِ شدہ قیمت ہے،عوام زائد وصولی کی شکایات ڈریپ کے ٹول فری 080003727 نمبر پردرج کرائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے علاج کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ڈرگ پرائس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مارکیٹ میں ریمڈیسویر انجیکشن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں،دو امپورٹرز اور بارہ لوکل مینوفیکچررز کی منظوری دی گئی ہے،اجلاس میں قانون کے مطابق ریمڈیسویر کی کم سے کم قیمت کا تعین کیا گیا۔ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ حتمی منظوری وفاقی حکومتی دے گی،واضح رہے اب تک ریمڈیسویر کی محدود مقدار صرف مریضوں کیلئے امپورٹ کی جارہی تھی،جبکہ نئے اقدامات کے تحت اب دوا وافر مقدار میں موجود ہوگی،یہ دوائیں مختلف ہسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک مربوط میکنزم کے ذریعے شدید بیمار مریضوں کے لئے تقسیم کی جائیں گی۔ ایکٹیمرا انجکشن کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کرونا میں استعمال ہونے والے انجکشن کی مختصر فراہمی کی اطلاعات پر ہم نے فوری کارروائی کی۔ وسیع پیمانے پر کوششوں کے بعد توسیلزوماب انجکشن کی دستیابی کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ایکٹیمرا انجکشن

مزید :

صفحہ اول -