پنجاب حکومت کا بھی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بھی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے دوسرے وفاقی بجٹ کے پیش کیے جانے کے بعد پنجاب نے بھی وفاقی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تاہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔اسی کی پیروی کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔محکمہ خزانہ پنجاب نے کہا ہے کہ وفاق کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ یا کٹوتی نہیں کرے گی۔

تنخواہیں اضافہ

مزید :

صفحہ اول -