شہبازشریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا کا شکار ہو گئیں
لاہور(آن لائن)قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا کا شکار ہو گئیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ خادم اعلی پنجاب کو جان بوجھ کر نیب اور عدالت میں بڑے رش میں لے جا یا گیاجس کی وجہ سے وہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوئے۔تہمینہ درانی نے کہا کہ گزشتہ روز میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر میں روئی بھی ہوں لیکن میں ہمارے لیے نہیں روئی بلکہ ان لوگوں کے لیے آنسو بہائے جو نہ تو ٹیسٹ کرا سکتے ہیں اور نہ ہی اس بیماری کے پروٹوکول پورے کر سکتے ہیں۔
تہمینہ درانی