چیئرمین سینٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی نئی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر مؤخر

چیئرمین سینٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی نئی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر مؤخر

  

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی بجٹ میں 37 کروڑ روپے کے خرچ سے 2 بڑے سرکاری گھروں کی تعمیر کا منصوبہ مؤخر کردیا گیا۔اسلام آبادمیں چیئرمین سینٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی نئی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیرکامنصوبہ بنایاگیاتھا اور نجی ٹی وی نے 2سرکاری بنگلوں کی تعمیرکیلئے کروڑوں روپے مختص کرنیکی خبردی تھی۔تاہم خبرچلنے کے بعدچیئرمین سینیٹ نے اپنے لیے سرکاری رہائش گاہ کامنصوبہ مؤخرکرنیکی ہدایت کی۔ بجٹ دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے اسلام آبادکے منسٹرانکلیومیں رہائش گاہ تعمیرکرنیکی تجویزدی گئی جبکہ چیف الیکشن کمشنرکیلئے اسلام آبادکے ایف 5سیکٹرمیں رہائش گاہ کی تعمیرکامنصوبہ رکھا گیا تھا۔بجٹ دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی رہائشگاہ کی تعمیر کی مجموعی لاگت کاتخمینہ27کروڑروپے لگایاگیا جبکہ چیف الیکشن کمشنرکی رہائش گاہ کی تعمیرکاتخمینہ 9 کروڑ 86 لاکھ روپے لگایا گیا۔

تعمیر مؤخر

مزید :

صفحہ اول -