ترکی کا پاکستان کیلئے جدید جنگی بحری جہاز بنانا دو برادر ممالک کا آپس کا معاملہ:فیاض چوہان

ترکی کا پاکستان کیلئے جدید جنگی بحری جہاز بنانا دو برادر ممالک کا آپس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ترکی کی جانب سے پاکستان کیلئے جدید جنگی بحری جہاز بنانے کے آغاز پر سابق ڈائریکٹر ”را“ریٹائرڈ میجر گورو آریا کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ترکی کا پاکستان کیلئے جدید جنگی بحری جہاز بنانا دو برادر مسلمان ممالک کا آپس کا معاملہ ہے۔ یہ بھائی چارہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کیلئے جذبات اور احساسات کا ترجمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بھائی چارے پر ریٹائرڈ میجر گورو آریا کے جسم کے حصوں سے جلنے کی بو آ رہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا بہتر ہو گا کہ ”را“کا سابقہ ڈائریکٹر اپنی اوقات میں رہے۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی عوام مودی سرکار، انڈین ”را“اور ریٹائرڈ میجر گورو آریا کے جلنے کی بو پر پھولے نہیں سما رہی ہے۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -