امریکی خاتون صحا فی کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  امریکی خاتون صحا فی کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ نے بے نظیر بھٹو پر الزامات کے معاملے پر امریکی خاتون سنتھیارچی کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایف آئی اے نے سنتھیارچی کیخلاف مقدمے کی مخالفت کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ امریکی شہری سینتھیا ڈی رچی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمہ درج نہ کرنے کی استدعا کی۔ پی ٹی اے نے بھی امریکی شہری کیخلاف مقدمے کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پہلے انکوائری کرتا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔ وکیل نے کہا بینظیر کیخلاف متنازعہ ٹویٹ سے پیپلزپارٹی کا ہر کارکن متاثرہ فریق ہے۔ عدالت نے کہا بینظیر بھٹو کے ورثا موجود ہیں وہ خود درخواست کیوں نہیں دیتے؟۔ علاوہ ازیں امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پی پی رہنما رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی۔سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں کہا ہیکہ معاملہ حل ہونے تک رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے اور وہ کہیں نہیں جا رہیں۔اس قبل رحمان ملک نے سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ اول -