پنجاب اسمبلی،نئے مالی سال کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈہ جاری

پنجاب اسمبلی،نئے مالی سال کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈہ جاری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈے جاری کر دیا گیا۔پنجاب اسمبلی کا مالی سال 2020-21 بجٹ کے ساتھ سپلمنٹری بجٹ بھی 15 جون پیر کے روز دوپہر دو بجے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں دی پنجاب فنانس بل 2020 پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پنجاب فنانس بل 2020 میں ٹیکسز کے متعلق ترمیم کر لی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت بجٹ اجلاس میں فنانس بل 2020 پیش کریں گے۔وفاق کی طرح صوبائی سرکاری ملازمین کو سابقہ تنخواہوں پر گزارا کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے دوسرے سالانہ بجٹ میں پنجاب کے بیشتر محکموں میں کٹ لگایا گیا ہے۔محکمہ صحت کے کیلئے فنڈز میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔بجٹ اجلاس کے متعلق اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں بجٹ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کریں گے۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

بجٹ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -