روس کیساتھ طویل مدتی تعلقات جاری رکھنے کی خواہش ہے،پاکستان

  روس کیساتھ طویل مدتی تعلقات جاری رکھنے کی خواہش ہے،پاکستان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے روس کے ساتھ طویل مدتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں اشتراک عمل جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے روس کے قومی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک اہم شراکت دار کے طور پر ہم روس کے ساتھ تمام شعبوں میں طویل مدتی اور کثیرجہتی شراکت داری کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے قومی دن کے موقع پراس کی حکومت اور عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہے۔

عائشہ فاروقی

مزید :

صفحہ اول -