کرونا وائرس کے شکار شیخ رشید کی طبیعت بگڑ گئی، سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے شکار شیخ رشید کی طبیعت بگڑ گئی، وزیر ریلوے کی طبیعت ہفتے کی شام سے ناساز تھی جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید کو طبیعت بگڑنے پر سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
شیخ رشید