کورونا ٹیسٹ،پرائیویٹ ہسپتالوں،لیبارٹریوں نے لوٹ مار مچا دی:سردار عثمان غنی

کورونا ٹیسٹ،پرائیویٹ ہسپتالوں،لیبارٹریوں نے لوٹ مار مچا دی:سردار عثمان غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) وفاقی چیمبر کے رکن سردار عثمان غنی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں، لیبارٹریوں اور ادویہ ساز اداروں کی کورونا ٹیسٹ اور علاج کے حوالے سے لوٹ مار مچا رہے ہیں، چار ہزار روپے میں ہونے والے ٹیسٹ کے عوام سے آٹھ سے نو ہزار روپے اور علاج اور دوائیوں کے من مانے دام وصول کئے جا رہے ہیں۔ سردار عثمان غنی نے کہا کہ شوکت خانم، چغتائی لیب، آغا خان لیباریٹریز مصیبت کی اس گھڑی میں بھی لوگوں کی جیبوں پر بھاری ہاتھ صاف کر رہی ہیں۔حکومتی ہسپتالوں میں علاج کی عدم سہولیات اور پرائیویٹ ہسپتالوں، ادویہ ساز اداروں اور نجی لیبارٹریوں کی ملی بھگت نے کرونا کا علاج نہ صرف غریبوں بلکہ مڈل کلاس کے لئے بھی ناممکن بنا دیاہے۔حکومتی طبی اداروں کی کارکردگی نامکمل اعداد و شمار اور جھوٹے بیانات تک محدود ہے، ایسے میں عدلیہ سْومو ٹو لیکر عوام کو اس لوٹ کھسوٹ اور غیر انسانی طرز عمل سے بچائے۔

مزید :

کامرس -