حکومت نے بجٹ سے عوام کو شدیدمایوس کیا، شاہد نذیر

  حکومت نے بجٹ سے عوام کو شدیدمایوس کیا، شاہد نذیر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے صدر شاہد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ سے عوام کو مایوس کیا ہے ان کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ایسے حالات میں جب عوام کورونا وائرس کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں ان کو ریلیف نہ دینا اچھا اقدام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں او ر پنشن میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا اب مہنگائی کی نئی لہر آئے گی حکومت کو چاہئیے تھا کہ وہ اس مشکل وقت میں عوام اور تاجروں کے لئے ایسا بجٹ لاتی جس سے ان کی مشکلات میں کمی ہوتی مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

مزید :

کامرس -