اوپو نے سپر فاسٹ فون ایف 15متعارف کرادیا

اوپو نے سپر فاسٹ فون ایف 15متعارف کرادیا

  

لاہور (پ ر)اوپو اپنی F سیریز کے ساتھ واپس آگیا ہے اور آسمانی بجلی کی طرح برق رفتار اور نہ ختم ہونے والی تفریحی تھیم پر مبنیOPPO F15 متعارف کرادیا گیا ہے۔آن لائن خریداری کی تازہ ترین خصوصیت کے ساتھ اوپو اپنے صارفین کو کوویڈ19کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت گھر بیٹھے اس اسمارٹ فون کی آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کررہا ہے۔OPPO F15درمیانی رینج کی سیریز میں جدید ترین پیشکش ہے جو کہ پاکستانی44,999روپے میں آرہی ہے اور یہ آل راؤنڈ طاقتور کیمرہ تجربات،بیٹری لائف اور ایک جدید اسکرین سے لیس ہے۔یہ اسمارٹ فون variants Lightning Blackاور Unicorn Whiteرنگوں میں دستیاب ہے۔معروف Fسیریز اپنے مجموعی ڈیزائن،تخلیقات اور ٹیکنالوجی کے باعث اس قیمت کے فون میں نوجوانوں میں ہمیشہ سے مقبول رہی ہے۔F9کی نظروں کو بھانے والی فنشنگ ہو یا پھر F11 Proکا دیدہ زیب ڈیزائن،F سیریز یوزرز کیلئے مسلسل جدید ٹرین ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کررہی ہے۔سیلفی ایکسپرٹ کے نام سے معروف اوپو کی F سیریز 2016میں متعارف کرائی گئی تھی جو سیلفی کے رجحان کو اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک نئی جہت پر لے گئی۔OPPO F15اپنے فیشن ایبل اور ہموار ڈیزائن کی بدولت یقینی طور پر F سیریز کے معیار کو اور بلند کرے گا۔اوپو پاکستان اے ای ڈی کے سی ای او George longکا کہنا ہے کہ OPPO F15اپنے بے مثال اسٹائلش ڈیزائن کی بدولت تخلیق،تفریحی اور آسمانی بجلی کی طرح برق رفتاری کی نئی سطح متعارف کرائیگا۔ہم اپنے نوجوان یوزرز کی جدت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے اسمارٹ فونز کی تیاری کیلئے پرعزم ہیں جن سے وہ ایک اسمارٹ فون سے زیادہ سے زیادہ حاصل کرسکیں۔OPPO F15اپنی پشت پر چار کیمروں اور F 2.0فرنٹ اپرچر کے ساتھ 16میگا پکسل کے سیلفی کیمرہ سے لیس ہے۔اس کا بیک کیمرہ الٹرا وائیڈ اینگل کوائیڈ کیم48میگا پکسل کا ہے،اس کے مائیکرو لینس دور کے مناظر کو قریب کرنے کیلئے 3سینی میٹر تک آٹو فوکس کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔OPPO F15 اندرونی gyroscope کے ساتھ اضافی طور پر اینٹی شیک وڈیو کی خاصیت کے ساتھ الیکٹرانک امیج اسٹیبلائزیشن کی سہلوت فراہم کرکے کیمرہ کے استعمال کا نیا تجربہ دیتا ہے۔OPPO F15میں اپنے ہمعصروں سے کہیں زیادہ اپ گریڈ خصوصیات شامل کی گئی ہیں،اس کا فنگر پرنٹ ان لاک 3.0محض 0.32سیکنڈ میں فون کو ان لاک کردیتا ہے،اپنی بیٹری لائف کے باعث مشہور ہونے کے باعث اس جدید ایڈیشن میں بھی اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس کی 40000 mAhکی بیٹری اپنی VOOC flash charge 3.0خاصیت کے باعث استعمال میں دیرپا ہے۔یہ 8GB RAMاور 128GB ROMسے لیس ہے اور MediaTek P70سے پاورڈ ہے،3کارڈ سلاٹ کے باعث یہ اسٹوریج کی زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے اور250 GB. تک کو سپورٹ کرسکتا ہے۔گیمنگ تجربے کو بڑھانے کیلئے اس کے ٹچ بوسٹ اور فریم بوسٹ نامی دو فیچرز یوزرز کو گیمنگ کا شاندار تجربہ فراہم کرتے ہیں۔OPPO F15 اپنے ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ نئے معیارات قائم کرنے کیلئے پر امید ہے،اس کی یہ خاصیتیں اسے اوپو کی F سیریز کا سب سے زیادہ فیشن ایبل اسمارٹ فون بناتی ہیں۔اپنے ہموار ڈیزائن کے ساتھ یہ اسمارٹ فون اس قیمت میں بہت ساری خصوصیات کے دعویٰ کے ساتھ آیاہے۔

مزید :

کامرس -